کراچی(یواین پی) پاکستانی خاتون گلوکارہ کومل رضوی اب اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے بالکل تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا اور ہالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’’آفرین‘‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی موسیقی کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں اپنی قسمت آزمانے پہنچ چکی ہیں، اداکاری کی دنیا میں صلاحتیوں کو منوانے کے لیے انہوں نے ہالی ووڈ کے تحت بننے والی فلم ’’آفرین‘‘ میں اپنا ڈیبیو دے دیا ہے۔کینیڈین پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والی فلم کو اگلے سال ریلیز کیا جائے گا، جس میں کومل رضوی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی