ٹویٹر برائے فروخت

Published on September 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 393)      No Comments

33
اسلام آباد (یو این پی)سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر بھی برائے فروخت ہو گیا ہے، دنیا بھر میں 313 ملین سے زائد صارفین رکھنے والی کمپنی ٹویٹر کی فروخت کے سلسلے میں گوگل سمیت کئی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے ذرائع کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں صارفین رکھنے والی ویب سائیٹ ٹویٹر نے اپنے آپ کو فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے اور اس سلسلے میں گوگل سمیت کئی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ٹویٹر کی فروخت کا مقصد مارکیٹ میں اس کی مقبولیت اور متوقع قیمت کا اندازہ لگانا ہے ذرائع کے مطابق ٹویٹر کو اس وقت مارکیٹ میں اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لئے سخت مقابلے کا سامنا ہے جنہوں نے اپنے صارفین کی تعداد میں اضافے اور سہولیات کی فراہمی کے لئے نئے فیچر متعارف کرائے ہیں ذرائع کے مطابق ٹویٹر کی انتظامیہ کے گوگل، سیلف فورس اور کلاؤڈ سمیت کئی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹویٹر کو جلد ہی باقاعدہ فروخت کے لئے پیش کر دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes