مومنہ مستحسن کی منگنی ہو گئی

Published on September 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

66
لاہور:(یو این پی)  کوک سٹوڈیو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے اور کروڑوں پاکستانی عوام کے دلوں کو چھونے والی مومنہ مستحسن کی منگنی کی تصاویر منظرعام پر آ گئیں۔ یاد رہے کہ مومنہ مستحسن نے چند روز قبل اپنی منگنی یا شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے انہیں غلط قرار دیا تھا تاہم اب سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر دیکھ کر یہی اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تصاویر ان کی منگنی کی تقریب کی ہی ہیں جن میں وہ اپنے منگیتر علی نقوی کے ساتھ کھڑی نظر آ رہی ہیں۔ مومنہ مستحسن نے کوک سٹوڈیو کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے ساتھ ہی اپنی بہترین گائیکی کے ذریعے کروڑوں پاکستانیوں کے دل بھی چرائے۔ مومنہ کی منگنی کے باعث جہاں ان کے رشتہ دار و دوست خوش ہوں گے وہیں لاکھوں دل چکنا چور بھی ہوئے ہیں اور ایسا کیوں ہے؟ سوشل میڈیا صارفین بخوبی سمجھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy