کراچی (یو این پی) پیپلزپارٹی کی جانب سے پاناما لیکس پر قرارداد متفقہ طور پر منظور جبکہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کی قرارداد خلاف ضابطہ قراردے کر مسترد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی مظالم کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ بھارتی فورسز نے ظلم کی انتہا کردی ہے۔ یہ ایوان برہان مظفروانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت پر مظالم بند کرنے کے لئے دباو ڈالے۔قرارداد کے حق میں ایم کیوا یم کے رکن سندھ اسمبلی رو¿ف صدیقی کا کہنا تھا کہ بھارت کو جنگ مہنگی پڑے گی۔ مودی ہوش کے ناخن لیں۔ ن لیگ کی سورٹھ تھیبو کا کہنا تھا کہ بھٹو کے بعد نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھایا۔ مودی سن لے ہم اب ایٹمی قوت ہیں‘ منہ توڑ جواب دیں گے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے نثار کھوڑو نے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے خرم شیرزمان نے پانامہ لیکس کے حوالے سے قرار داد پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اثاثے چھپانے پر وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قراردیا جائے۔ نواز شریف آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت امین و صادق نہیں رہے۔ن لیگ کی سورٹھ ٹھیبو نے پانامہ لیکس قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف بدنیتی پر مبنی قرارداد لائی گئی ہے۔ الزام لگانے سے کوئی کرپٹ نہیں ہوتا۔ ذوالفقارآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل نثارکھوڑو نے سندھ اسمبلی میں پیش کیا۔ بل میں ضلع سجاول کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔اتھارٹی کی گورننگ باڈی میں ضلع سجاول اور ٹھٹھہ سے ایک ایک منتخب نمائندہ شامل ہو گا۔ اتھارٹی کا چیئرمین وزیراعلی سندھ ہوگا جو کسی بھی ممبر کو وائس چیئرمین مقرر کرسکے گا۔ بل میں اتھارٹی کو ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کی مطلوبہ اراضی حاصل کرنے کا حق دے دیا گیا۔