لاہور(یو این پی)پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی اورپاکستان عوامی تحریک کےبعدق لیگ نے بھی رائے ونڈمارچ میں شرکت سے انکارکردیا۔رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ پارٹی اجلاس میں کیاگیا ہے ۔ اجلاس میں مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت اورپرویز الہی بھی شریک تھے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پارٹی کی اکثریت نے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔