عماد وسیم 33 درجے ترقی کرتے ہوئے 37 سے ایک دم چوتھے نمبر پر آگئے ہیں
دبئی(یواین پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کے عماد وسیم بولنگ کے شعبے میں 33 درجے ترقی کرتے ہوئے 37 سے ایک دم چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔بیٹنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جاری رینکنگ کے مطابق کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں نیوزی لینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقا تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کے خلاف سیریز میں وائٹ واش ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے، آسٹریلیا پانچویں، انگلینڈ چھٹے جب کہ پاکستان بدستور ساتویں نمبر پر ہے ۔یواین پی کے مطابق ٹی ٹوئٹی فارمیٹ میں سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں جب کہ بنگلا دیش دسویں نمبر ہے۔بیٹنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، بہترین بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اورگلین میکسویل بالترتیب تیسرے اور چوتھے جب کہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پانویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزمیں 101 رنز بنانے پربابراعظم 66 ویں اورخالد لطیف 94 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔بولنگ کے شعبے میں جنوبی افریقا کے عمران طاہرکا راج ہے، بھارت کے فاسٹ بولر بھمرہ کی دوسری اورویسٹ انڈیز کے بدری کی تیسری پوزیشن ہے، پاکستان کے عماد وسیم ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزمیں 9 وکٹیں لینے کے بعد 33 درجے ترقی کرتے ہوئے 37 سے ایک دم چوتھے نمبرپرآگئے ہیں، اس کے علاوہ بھارت کے روی چندرن ایشون کا پانچواں نمبر ہے۔کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے آل رانڈرز میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے اوربنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبرپرہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے شاہد آفریدی اب بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔