جوپاکستان کے ساتھ نہیں ان کوسیاست کرنے کاکوئی حق نہیں،مولا بخش چانڈیو

Published on September 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 581)      No Comments

9
اظہار الحسن کے ساتھ جوکچھ ہوا وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیا،مشیر اطلاعت سندھ کی میڈیا سے گفتگو
کراچی(یو این پی)مشیر اطلاعت سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ اگر (ن)لیگ نے تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو تشدد میں بدلا تو پھر یہ اس کے آخری دن ہوں گے۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ (ن)لیگ والے ہر بات پر پیپلزپارٹی کا احتساب کرنے کو کہتے رہے لیکن خود (ن)لیگ ہرجگہ احتساب سے بھاگی ہے، پانامالیکس میں اگر وزیراعظم کا نام نہیں تو پھر یہ ڈرتے کیوں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر (ن)لیگ نے اس پرامن احتجاج کو تشدد میں بدل دے گی تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ اس کے آخری دن ہوں گے جبکہ حکومتیں احتجاجی تحریکیں نہیں چلاتیں۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کے ساتھ نہیں ان کو سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہے اوراب بڑے بڑے نام الطاف حسین سے لاتعطقی کا اعلان کر رہے ہیں، تجاوزات اور ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر کو توڑا گیا ہے،کسی کے خلاف انتقامی کارروائی کا نہیں سوچ سکتے،خواجہ اظہار الحسن کے ساتھ جو کچھ ہوا وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر اس کا نوٹس لیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题