پیپلزپارٹی پاناما پیپرز انکوائری بل کی جلد منظوری کی کوشش کریگی : اعتزازاحسن

Published on October 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

13
اسلام آباد(یو این پی) پاکستان پیپلزپارٹی  کے سینئررہنما و اپوزیشن لیڈر سینیٹ چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ہم پاناما پیرز کی انکوائری کا بل جلدہی پاس کرانےکی کوشش کرینگے ۔تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کراچی میں  پارٹی کے مرکزی رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما پیپر انکوائری بل جلد پاس کرانے کی کوشش کرینگے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  بھارت کا سرجیکل سٹرائیک کرنے کا دعوی من گھڑت ہے ۔پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے اقوام متحدہ میں بلوچستان میں ہندوستان کی مداخلت کا ذکر نا کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف کی کلاس بھی لی ۔پریس کانفرنس سے پہلے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی  ، مخدوم احمد محمود ، قمر زمان کائرہ ، اعتزاز احسن سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme