بھارت نے امرتسر لاہور بس سروس معطل کر دی

Published on October 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

16
نئی دہلی(یو این پی)بھارت نے بوکھلاہٹ کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور اور امرتسر کے درمیان چلنے والی بس سروس معطل کر دی۔ پاک بھارت شیڈول کے مطابق لاہور اور نئی دہلی کے درمیان دوستی بس سروس ہفتے میں 3 روز منگل بدھ اور جمعے کو جبکہ لاہور اور امرتسر کے درمیان بس روزانہ چلتی ہے۔ پاکستان کی جانب سے صبح 6 بجے دوستی بس لاہور سینئی دہلی روانہ ہوئی تو اس میں 15 مسافر سوار تھے جبکہ لاہور سے امرتسر جانے والی بس کسی مسافر کے بغیر روانہ ہوئی۔ پاکستانی بس سروس حکام کے مطابق بھارتی حکومت نے امرتسر سے لاہور ا آنے والی بس سروس کو منسوخ کر دیا اور کہا ہے کہ موجودہ کشیدہ حالات کے باعث بس کو عارضی طور پر پاکستان نہیں بھیجا جا رہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog