حلب(یو این پی) حلب شہر کے سب سے بڑے ہسپتال ایم ٹین پر کم از کم دو بیرل بم برسائے گئے۔ بدھ کے روز بھی ایک اور ہسپتال پر بمباری کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ نے بدھ کے روز ہونے والے حملوں کو ’جنگی جرم‘ قرار دے کر ان کی مذمت کی تھی۔ ایم ٹین نامی اس ہسپتال پر کلسٹر بموں سے حملے کی بھی اطلاعات ہیں۔ سیریئن امریکن میڈیکل سوسائٹی کے مطابق ہفتے کے روز ایم ٹین پر کم از کم دو بیرل بم داغے گئے، جب کہ یہ مقام بدھ کے روز سے بند ہے۔ ادھر سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ ایم ٹین ہی کے قریبی علاقے میں ایک فیلڈ ہسپتال پر بھی فضائی حملہ کیا گیا ہے، جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، جب کہ اس ہسپتال نے بھی کام کرنا بند کر دیا۔