سیالکوٹ (یواین پی ) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پراشتعال انگیزیاں جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل اوسی پر افتخارآباد سیکٹر کونشانہ بنایا۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کےباعث بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔بھارتی فوج کی سرحدی دہشت گردی مسلسل جاری ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل اوسی پر آدھی رات کے بعد افتخار آباد کو نشانہ بنایا، بی ایس ایف نے آبادی پر فائرنگ اورگولہ باری کی، سرحدوں پر تعینات پاک فوج کےجوانوں نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کےباعث بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔