بلاول بھٹو کا پارٹی چھوڑنے کا جانیوالوں کو واپسی کا مشورہ

Published on October 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

9
اسلام آباد(یواین پی)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول  بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی بھی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر جانے والے واپس آجائیں انھیں خوش آمدید کہا جائے گا جیالے پنجاب میں پاؤں جمانے کے لئے تیار ہو جائیں۔تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی پنجاب کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کو واپسی کی دعوت دے دی، کہا کہ کسی بھی وجہ سے پارٹی چھوڑ کر جانے والے واپس آجائیں، عوام میں جا کر انھیں متحد کرنا ہے،جیالے پنجاب میں پاؤں جمانے کے لئے تیار ہو جائیں،کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کے دوران کمیٹی اراکین نے صوبائی،ڈویژنل اور ضلعی سطح تک پارٹی کی تنظم نو کے حوالے سے اپنی تفصیلی سفارشات پیش کر دیں ۔بتایا کہ  پارٹی کی تنظم نو کے لیے کارکنان سے ان  کی آراء حاصل کرنے کے لیے تمام اضلاع میں جاکر جنرل ورکرز اجلاس منعقد کیے گئے، نئے عہدیدراران کے اعلان کے بعد پارٹی نچلی سطح تک انتہائی متحرک ہوگی،بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی وجہ سے پارٹی چھوڑنے والوں کے لیے پارٹی کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، اپنے سیاسی گھرپیپلزپارٹی میں واپس آنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا،جیالوں کو عوام میں جاکر انہیں متحرک کرنا ہے، جیالے پنجاب میں دوبارہ قدم جمانے کے لئے تیار ہو جائیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme