ایل او سی پر بھارتی جارحیت جاری ،بھمبر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

Published on October 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,004)      No Comments

10
راولاکوٹ/ نیلم،/ہٹیاں/ حویلی/ بھمبر/راولپنڈی(یو این پی)بھارتی فوج نے ایک بار پھر منگل کوایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بھمبر آزاد کشمیر کیسمانی سیکٹر، خنجار،بروح، بنڈالہ اور باغ سرپر گولے برسائے اور بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے منگل کی صبح چار بجے مارٹر گولے برسائے اور فائرنگ کی،فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ چھ بجے تک جاری رہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے باعث بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے باعث تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔بھارتی جارحیت کے بعد پاک فوج نے راولاکوٹ، نیلم، ہٹیاں، حویلی اور بھمبر میں ایل او سی سے ملحقہ علاقوں کی فضائی نگرانی شروع کر دی ۔بھارتی فوج کی جانب سے چار روز کے دوران ساتویں مرتبہ لائن آف کنٹرول کی خلاف کی گئی۔لیکن دشمن نے جب بھی جارحیت کی کوشش کی تو اسے منہ کی کھانی پڑی ۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی یکے بعد دیگرے کنٹرول لائن پر تین مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی اور افتخار آباد، نیزہ پیر اور کیلر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی تھی جس کا پاکستانی فوج نے منہ توڑجواب دیا تھا۔ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر سیز فائر معاہدہ کی خلاف ورزی کا آغاز 28 اور 29 ستمبر کی رات ہوا جب بھمبر اور لیپا سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجہ میں دو پاکستانی جوان شہید بھی ہو گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes