لاہور (یو این پی) اسلام آباد ایئرپورٹ کا رن وے بدھ کو بند رہے گا، دوپہر ایک بجے سے شام 6 بجے تک کچھ پروازوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔ ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کا رن وے بدھ دن ایک سے شام 6 بجے تک بند رہے گا، پی آئی اے نے ان اوقات میں اپنی پروازوں کو ری شیڈول کر دیا ہے۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں ترجمان پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے مسافر اسلام آباد ایئر پورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز کا وقت کنفرم کر لیں۔