لاہور (یو این پی) وفاقی حکومت کی جانب سے عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، گیارہ اکتوبر بروز منگل اور بارہ اکتوبر بروز بدھ کو عام تعطیل ہو گی۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے عاشورہ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، پریس ریلیز کے مطابق عاشورہ کے موقع پر حکومت نے نو اور دس محرم الحرام کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔