لاہور(یو این پی)پنجاب یونیورسٹی میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری ماؤں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔ خواتین نہیں جانتی شوہر کہاں ہیں؟۔ بچوں کو نہیں معلوم کہ وہ یتیم ہیں یا ان کے باپ زندہ ہیں لیکن انھیں یقین ہے کہ آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا۔ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کے 10 طلباء کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا۔