گیٹ مین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا
وزیر ریلوے کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کوتین 3،3 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان
اسلام آباد(یو این پی)وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے پتوکی ٹرین حادثہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فرائض سے غفلت برتنے والے گیٹ مین مبشر حسین اور انچارج اصغر علی کو فوری طور پر معطل کردیا ہے اورگیٹ مین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وزیر ریلوے نے ٹرین نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس اور زخمیوں کوتین 3 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کی صبح پتوکی میں ریلوے پھاٹک کھلا ہونے کی وجہ سے فیکٹری مزدوروں کو لے جانے والی بس مال گاڑی سے ٹکرا گئی حادچہ کے نتیجہ میں چار افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے تھے ۔