کراچی (یواین پی)ورلڈ ٹیچرز ڈے کی تقریب کراچی کے عثمانیہ ریسٹورینٹ میں منعقد کی گئی جس میں کراچی کی یونیورسٹیز، کالجز اور اسکولز کے چیئرمین، پرنسپلز اور ٹیچرز شامل تھے،پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت ھما خان نے حاصل کی بعد ازاں حمد مصطفی الماس نایاب نے درود پاک کے ساتھ نعت اور اس کے بعد آرگنائیزز فرحت پروین نے ٹیچرز کی شرکت کرنے پر شکریہ اور ٹیچرز کے اعزاز میں کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ محبت ماں سے حاصل ہوتی ہے اور ماں کی گود کو تربیت کی پہلی درسگاہ کہا گیا ہے اورشعور ہمیں ٹیچرز کی بدولت ہی حاصل ہوتا ہے کیونکہ ٹیچرز ہی ہمارے چھوٹے سے ذہین میں بڑی سوچ کو اجاگر کرتے ہیں۔نظامت کے فرائض نائلہ تبسم نے انجام دیئے اور فیڈرل اردو یونیورسٹی کے ڈیپارٹمینٹ کے ہیڈڈاکٹر عبدالمالک ،انٹرنیشنل ریلیشنز کے لیکچرار جناب شہنواز خان اور ماس کمیونیکیشن کے چیئرمین ڈاکٹر اوج کمال،کالم نگار جناب سلیم فاروقی،سینئر جرنلسٹ امین یوسف،گو رنمنٹ کالج ناظم آباد کے پروفیسر محمد جاوید اختر،گورنمنٹ گرلز کالج کی اسسٹینٹ پروفیسر تسنیم ہاجرہ، گورنمنٹ بوائزکالج گلستان جوہر کے پروفیسر محمد مظہرالسلام،گرین لینڈپبلک اسکول کی پرنسپل ھما شہزاد،انفراٹریننگ سینٹر کے سی ای او فیصل شیخ نے ورلڈ ٹیچرز ڈے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کے آخر میں سنگر طیب جاوید نے ٹیچرز کے اعزاز میں ایک گانا گایا اور ڈنر کے بعد مہمانوں اور ٹیچرزکو پروگرام کے اختتام پرشکریہ کے ساتھ گلدستے اور شیلڈز سے نوازہ ،پروگرام کی آرگنائیزز فرحت پروین اور امداد حسین کی کاوشوں سے یہ اعزازی تقریب کامیابی سے ہمکنار ھوئی۔