افغانستان میں پاکستانی ٹرکوں پر ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ

Published on October 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 613)      No Comments

12
پشاور: (یو این پی)افغانستان کی جانب سے پاکستان سے آنے والے ٹرکوں پر ٹیکس کی شرح کو دوگنا کر دیا جس پر ٹرک مالکان کی جانب ہڑتال کر دی گئی ہے۔ افغان حکومت نے پاکستان سے داخل ہونے والی گاڑیوں پراضافی ٹیکس عائد کیا، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز میں ٹیکس وصولی میں اضافے پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کے مطابق افغان حکومت نے پاکستانی گاڑیوں پر عائد ٹیکس 2ہزار 5سو افغانی سے بڑھا کر 5 ہزار افغانی کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ افغان حکومت کی جانب سے پہلے وصول کیے جا رہے ٹیکس 2500 افغانی پاکستانی 4 ہزار روپے بنتے تھے، جو اب 8 ہزار پاکستانی روپے ہو گیا ہے۔ دوسری جانب افغان گاڑیوں سے ٹیکس 1700 افغانی سے بڑھا کر 2500 افغانی کر دیا گیا ہے۔ ادھر ٹرانسپورٹرز نے ٹیکس میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرحد کے دونوں جانب گاڑیاں کھڑی کردیں۔ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث بارڈر کے دونوں اطراف خالی اور مال سے لدی سیکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ اس حوالے سے خیبر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاکر آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹیکس میں حالیہ اضافہ نا قابل برداشت ہے کیونکہ افغانستان میں داخل ہونے کے بعد ویسے ہی ٹیکسوں کے نام پر غیر قانونی طور پر پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں اطراف کے ٹرانسپورٹرز نے اس معامملے پر ہڑتال کی ہے جبکہ افغان بارڈر سیکیورٹی کے حکام سے ملاقات کرکے معاملہ ان کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔ افغان ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی قاسم عرب نے بتایا کہ افغان حکومت کے ٹیکسوں میں اضافے کے فیصلے کے خلاف دونوں اطراف کے ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال کی ہے۔ حاجی قاسم عرب کا کہنا تھا کہ دونوں جانب کے ٹرانسپورٹرز پر مشتمل جرگے نے افغان حکام سے اس معاملے پر ملاقات کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes