پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والےحیدرعلی کا گوجرانوالا میں شاندار استقبال

Published on October 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

15
گوجرانوالا(یو این پی)گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے حیدر علی نےپیرا لمپکس میں لانگ جمپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ۔بیٹے کی شاندار کارکردگی پر والدین  خوشی سے نہال ہیں ۔تفصیلات کےمطابق گوجرانوالہ  کے رہا ئشی حیدر علی نے برازیل میں پیرالمپکس دو ہزار سولہ میں پا کستان کی نمائندگی کر تے ہو ئے لا نگ جمپ میں کانسی کا میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔  حیدر علی  نے  نائنٹی ٹو نیو ز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کا میا بی والدین اور قوم کی دعا ؤ ں کا ثمر ہے۔ برازیل میں ہو نیوالی  پیرالمپکس میں 160 ممالک کے کھلا ڑیوں نے حصہ لیاپاکستان سے حیدر علی واحد کھلا ڑی تھے جنہوں نے کو الیفا ئی کیا تھا اور لا نگ جمپ کے مقا بلے میں کا میا بی حاصل کر کے براؤن میڈل اپنے نام کیا۔ بیٹے کی شاندار کامیابی پر حیدر علی کے والدین اور رشتے داروں کا بھی کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy