بوریوالہ(یو این پی )ڈی سی او نے بوریوالہ کی حدود میں دفعہ 144کے تحت 9اور10محرم الحرام کے دنوں میں مجالس اور جلوس کے سوا پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے،گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہونے اور موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی ہے،وردی میں ملبوس پولیس ، مسلح افواج کے جوان ،بزرگ ،12سال سے کم عمر بچے ،قومی شناختی کارڈ اور صحافی اس حکم نامے سے مستثنیٰ ہونگے۔