اسلام آباد(یواین پی )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویڑن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ اتوار کو محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ ڈویڑن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب‘ جوہرآباد 04، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو گرم ترین مقامات کی درجہ حرارت تربت42،شہید بینظیرآباد 41، لسبیلہ، پسنی، حیدرآباد 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔