پشاور میں محرم جلوس کی گزرگاہوں کو سیل کردیا گیا ٗ سیکورٹی سخت
Published on October 11, 2016 by admin ·(TOTAL VIEWS 531) No Comments
پشاور(یو این پی) پشاور سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں محرم کے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے ،شہرمیں جلوس کی گزرگاہوں کو غیر متعلقین کے لئے مکمل طورپر سیل کردیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخوا حکومت نے آج 9 اورکل 10محرم الحرام کو 12 اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیکورٹی کے پیش نظر شہر کے اطراف کی گلیوں اور ملحقہ سڑکوں کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ شہر کے اکثر مقامات پر قائم دکانوں ، پیٹرول پمپس اور سینما گھروں کو بھی بند کردیا گیا ہے، ملحقہ سڑکیں 10 محرم تک بند رہیں گی ۔ جلوس کی گزر گاہوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ پیدل آنے جانے والوں کی سخت تلاشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 83
Related