نئی دہلی: (یو این پی)بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایا وتی نے بھی مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو ڈرامہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مودی سیاسی مفادات کے لئے یہ ڈرامہ رچا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ بھارتی حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے سرجیکل سٹرائیکس کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔ اس قسم کے آپریشن پہلے بھی ہوتے رہے ہیں۔ یہی نہیں انہوں نے اڑی حملے میں اٹھارہ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دسہرے کے تہوار میں شرکت پر بھی مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کاکہنا تھا ابھی بھارتی فوجیوں کے گھروں میں صف ماتم ہے اور مودی کو خوشیاں منانے کی پڑ گئی ہے۔ مایا وتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت اقلیتوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک کر رہی ہے۔ حیدر آباد میں روہت ویمولا کی ہلاکت، گجرات میں دلتوں پر تشدد کے واقعات اس کی واضح مثال ہیں، مایاوتی کے بیان نے مودی حکومت کے منفی پروپیگنڈے کاپول کھول کر پاکستان کے مؤقف کو درست ثابت کر دیا ہے۔ی آواز کی مشین پینٹنٹ کروائی