فیصل آباد (یواین پی)لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن (رجسٹرڈ)انٹرنیشنل کی طرف سے پاکستان کی شاہراہوں پرآئے روزپیش آنیوالے المناک ٹریفک حادثات میں تشویشناک اضافے پر اعلیٰ حکومتی اداروں کو’’حادثات سے محفوظ اورپرامن پاکستان ‘‘کے عنوان سے تجاویز بھیجی گئیں۔ان تجاویز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرزآپریشن اینڈ ایویلوایشن اسلام آباد غلام رسول زاہد نے لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ فیصل آباد میں فاؤنڈیشن کے چےئرمین چےئرمین صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکاراوران کی پوری ٹیم کوٹیلی فون کرتے ہوئے بھرپورخراج تحسین پیش کیا اورآپ کی تجاویز کوقابل عمل قراردیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ایک خانقاہ سے اس قسم کی حکومتی اداروں کیلئے تجاویز کاآنا پاکستا ن میں ترقی اورخوشحالی کی نویدہے،انہوں نے یقین دلاتے ہوئے کہاکہ ان تمام تجاویز پر دیگرافسران بالاکیساتھ گفت وشنید جاری ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کوبچانے میں ہم مزید بہترطریقے سے اپناکرداراداکرسکیں۔اس موقع پر لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے مرکزی صدرصاحبزادہ پیر شبیر احمدصدیقی نے کہاکہ ڈی آئی جی کی طرف سے اظہار تشکر کرناان کی خلوص نیت کوظاہرکرتاہے،ہماری دعائیں اورعملی کاوشیں پاکستان کی سلامتی ،استحکام اورحب الوطنی کے جذبے سے سرشاراداروں کیساتھ ہیں ،پاکستان میں فروغ امن،اس کی ترقی اورخوشحالی کیلئے ہم پہلے بھی حکومتوں اورحکومتی اداروں کواپنی تجاویز اورآرا بھجتے رہے ہیں اورآئندہ بھی اپنا یہ فلاحی مشن جاری وساری رکھیں گے
bundle of thanks dr khurram sahib,Almighty Allah bless u alot