کوئٹہ ‘ نامعلوم افراد کی ایف سی کی گاڑی پرفائرنگ، 3اہلکار شہید

Published on October 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 513)      No Comments

1
کوئٹہ (یو این پی)کوئٹہ میں سبزل روڈ ازبک چوک پر ایف سی کی گاڑی پرنامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں3اہلکار شہید ہوگئے ، واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دی ۔ایف سی ترجمان کے مطابق سبزل روڈ ازبک چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کی جب ایف سی اہلکار اپنے معمول کی گشت پر تھے ۔ فائرنگ سے نائیک عارف اور سپاہی عبداللطیف موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ سپاہی فیض اللہ کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ کے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ۔ واقعہ کے فورا بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں ۔وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ایف سی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث سیکورٹی فورسز کو دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ منفی عناصر کے خاتمے تک چین نہیں لیں گے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题