اسلام آباد(یو این پی)صد ر مملکت ممنون حسین نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔صدر مملکت نے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہدا کے بلندی درجات کے لیے دعا بھی کی۔ اپنے جاری بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر ملک و قوم کا دفاع کیا ہے جس کے لیے پوری قوم انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ملک سے جلد دہشت گردی کا خاتمہ ہو جائے گا۔