انقرہ (یو این پی)ترکش ائیر لائن کے مسافروں کی تعداد میں 2016 کے پہلے نو ماہ کے دوران 3.9 فیصد اضافہ ہوتے ہوئے 48.9 ملین تک پہنچ گئی ہے۔مسافروں کی تعداد میں یہ اضافہ اندرونِ ملک پروازوں میں 4.4 فیصدجبکہ بیرونِ ملک پروازوں میں اضافہ 3.5 فیصد ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر تک پروازوں میں 4.2 فیصد کمی دیکھی گئی تھی تاہم غیر ملکی پروازوں میں بزنس کلاس میں کوئی کمی نہ ہوئی تھی۔غیر ملکی پروازوں کے دوران مسافروں کی تعداد میں ماہ جنوری 2015 کے مقابلے میں یہ اضافہ 17. 9 فیصد دیکھا گیا ہے۔اندرونِ ملک مختلف شہروں کی تعداد 48 سے 49 جبکہ غیر ملکی پروازوں میں شہروں کی تعداد 229 سے 242 تک پہنچ گئی۔