مسلم لیگ ن کو دھچکا، پنجاب سے دو اہم سیاسی شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شامل

Published on October 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 385)      No Comments

77
اسلام آباد:(یو این پی)  حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو دھچکا، پنجاب سے دو اہم سیاسی شخصیات حامد یار ہراج اور محمد یار ہراج نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر حامد یار ہراج اور پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے سابق قائد محمد یار ہراج نے چیئرمین عمران خان اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ حامد یار ہراج اور محمد یار ہراج نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان میں امید کی واحد کرن اور تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ پاکستان کے عظیم مستقبل کی خاطر عمران خان کے قافلے میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ فرسودہ اور کرپٹ سیاسی نظام کے خلاف فیصلہ کن معرکے میں عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بیان کے مطابق چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دونوں شخصیات کا تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، آج حق و باطل کے مابین تفریق بالکل واضح ہو چکی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہونے والا ہر شخص ظلم اور لوٹ مار کے اس نظام کا خیر خواہ تصور ہو گا۔ قوم وزیر اعظم کے احتساب کا فیصلہ کر چکی, سیاستدانوں کو بھی ترجیحات واضح کرنا ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes