نصرت بھٹو کی پانچویں برسی 23اکتوبر کو منائی جائے گی

Published on October 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

nus
جہانیاں(یو این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور بے نظیر بھٹو کی والدہ نصرت بھٹو کی پانچویں برسی 23اکتوبر بروز(اتوار) کومنائی جائے گی برسی کے موقع پرملک بھر میں تعزیتی اجتماعات منعقد ہوں گے جن میں بیگم نصرت بھٹو کو ان کی جمہوریت کیلئے لازوال خدمات اور ملک سے فوجی آمریت کے خاتمے کیلیے دلیرانہ جدوجہد کرنے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گامرتضی بھٹو کی شہادت کے بعد نصرت بھٹو بستر پر ایسی گریں کہ پھر اٹھ نہ سکیں۔ ان کے دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ یہاں تک کہ انھیں 2007ء میں اپنی بیٹی بے نظیر بھٹوکی شہادت کا بھی پتہ نہ چل سکا اور وہ طویل علالت کے بعد 23 اکتوبر 2011ء کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔جہانیاں سمیت ملک بھر میں نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جائے گی اور دعا ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog