لاہور (یو این پی) پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات میں طلبہ کے دو گروپوں کے درمیان ہنگامہ آرائی کے دوران تین طلبہ زخمی ہو گئے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیونی کیشن میں دو طلبہ گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین طلبہ زخمی ہو گئے جبکہ ڈیپارٹمنٹ کے مرکزی دروازے پر لگے شیشے ٹوٹ گئے۔ طلبہ میں بیچ بچاو کروانے والے اساتذہ بھی تشدد کا نشانہ بن گئے۔ذرائع کے مطابق ایک طلبہ تنظیم سے تعلق رکھنے والے طالب علموں اور شعبہ ابلاغیات کے سٹوڈنٹ کے درمیان تلخ کلامی سے شروع ہونے والا معاملہ شدت اختیار کر گیا جس کے بعد طلبہ تنظیم کے لڑکوں نے ڈیپارٹمنٹ کے مختلف طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچی جسے دیکھ کر طلبہ موقع سے فرار ہو گئے۔