عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں ، آئندہ جیت بھی شیر کی ہی ہو گی :میاں عمران دولتانہ
وہاڑی( یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی کے صدر میاں عمران عقیل دولتانہ نے میاں محمد نواز شریف کو پاکستان اور میاں محمد شہباز شریف کو پنجاب مسلم لیگ(ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا ہر کارکن اپنی قیادت پر فخر کرتا ہے کیونکہ بطور وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں برادران کی کارکردگی عوامی توقعات کے عین مطابق ہے میاں عمران دولتانہ نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے مطمئن ہیں اور انشاء اللہ 2018کے عام انتخابات میں آئندہ بھی جیت شیر کی ہی ہو گی ۔میاں عمران دولتانہ نے مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی کے تہنیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے نیک نیتی سے کوشاں ہیں اور انشاء اللہ لوڈ شیڈنگ سمیت عوام کو درپیش مشکلات پر جلد قابو پا لیا جائے گا اجلاس میں مسلم لیگ (ن) میلسی کے صدر عمران کھچی ،جنرل سیکرٹری چوہدری غیور اسلم ، جنرل سیکرٹری وہاڑی زاہد منیر بھٹی ،جنرل سیکرٹری سٹی حاجی اسلم وکیل ، کو آرڈی نیٹر تحصیل بوریوالہ یاسین بھٹی ،جنرل سیکرٹری تحصیل بوریوالہ شاہد نواب اور کو آرڈی نیٹر ضلع وہاڑی عبدالستار بھٹی نے بھی میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے انتخاب پر مبارکباد دی اور اسے ملک و قوم کیلئے خوش آئند قرار دیا ۔