ہنگو(یو این پی ) باب المدینہ ہسپتال ہنگو میں ڈاکٹرکی مبینہ غفلت سے 13 بچی جاں بحق ہوگئی جس پر لواحقین نے مین جی ٹی روڈ بند کر کے احتجاج کیاتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر امجد حسین نے بتایا کہ جمعہ کے روز کے علاقہ وراستہ روڈ سے تعلق رکھنے والے 13سالہ بچی تاج مینہ ولد حاجت میر قوم شیخان کو ایمرجنسی میں باب المدینہ ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا ۔جہاں پر آپریشن کے دوران بچی دم توڑ گئی ۔جس کے بعد بچی کے لواحقین نے مین جی ٹی روڈ کو بند کر کے ڈاکٹر غنی کے خلاف احتجاج شروع کیا ۔ایس ایچ او نے بتایا کہ احتجاج کے دوران بچی کے لواحقین نے ڈاکٹر غنی پر الزام لگایا کہ انہوں نے بچی تاج مینہ کو غلط آپریشن اور میڈیسن دئیے جس کی وجہ سے بچی کی موت واقعہ ہوئی ۔ایس ایچ او نے بتایا کہ بچی کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں سے رپورٹ آنے کے بعد کاروائی کی جائے گی ۔