ماسکو:(یو این پی ) روس نے حلب میں جنگ بندی کے وقفے میں مزید توسیع کا اعلان کر دیا۔ شہریوں اور باغیوں کے انخلا کے لیے چار دن تک روازنہ گیارہ گھنٹے کے لیے فضائی کارروائیاں روکی جائیں گی۔ اس سے پہلے جنگ بندی کے تحت جمعرات کو صرف گیارہ گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ مشیر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کے انخلاء اور زخمیوں کی امداد کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے باغیوں پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ باغی تنظیمیں شہریوں کو حلب سے باہر نکلنے سے روک رہی ہے۔