ریاض اور دمام میں پھنسے 220 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

Published on October 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 505)      No Comments

22
راولپنڈی(یو این پی ) سعودی عرب میں مختلف تعمیراتی کمپنیوں سمیت 27 پرائیوٹ کمپنیوں کے کنٹریکٹ منسوخ ہونے اور مالی خسارے کے نام پر کمپنیوں سے نکالے جانے کے بعد ایک سال سے فاقہ کشی اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے کے بعد ریاض اور دمام میں پھنسے 220 پاکستانی جمعہ کے روز وطن واپس پہنچ گئے ان پاکستانیوں کی واپسی نجی ائر لائن کی پرواز ایس وی 722 کے ذریعے جمعہ کی رات ہوئی بے نظیر انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچنے پر مذکورہ پاکستانیوں کو ضابطے کی کاروائی مکمل ہونے کے بعد گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی وطن واپس پہنچنے والے پاکستانی ائر پورٹ پر پہنچتے ہی سجدے میں گر گئے سعودی عرب سے واپس وطن واپس آنے والے بعض پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ بن لادن کا کنٹریکٹ ختم ہونے اور مالی خسارے کے نام پر بند ہونے والی بعض کمپنیوں کے متاثرہ سینکڑوں پاکستانی ایک سال سے وہاں کیمپوں اور کنٹینروں میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال حج کے موقع پر کرین گرنے اور حاجیوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے بعد سعودی حکومت نے بن لادن کنسٹرکشن کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا جس سے اس کمپنی میں کام کرنے والے سینکڑوں پاکستانیوں کے واجبات بھی رک گئے اسی طرح بعض کمپنیوں کا خسارہ ظاہر کر کے یہاں بھی پاکستانیوں کی تنخواہیں روکنے کے بعد انہیں کمپنیوں کے کفیلوں نے نکال دیا بیشتر پاکستانیوں کے واجبات کے ساتھ پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات بھی کمپنیوں کے کفیل اپنے پاس دبا کر بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ واجبات، پاسپورٹ اور دستاویزات کی واپسی کے لئے جب بھی سعودی حکومت یا پولیس سے رابطہ کیا تو یہ کہہ کر صاف انکار کر دیا جاتا کہ ہم خارجیوں کے لئے اپنے شہریوں کے خلاف کاروائی نہیں کر سکتے انہوں نے کہا وہاں اب ایسے پاکستانی موجود ہیں جنہیں ان کی ملازمت سے نکال دیا گیا ہے اور انہیں گزشتہ 10 ماہ سے تنخواہ بھی نہیں ملی جس سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کنٹینروں میں رہائش پذیر ان پاکستانیوں کے لئے نہ تو خوراک کا انتظام ہے اور نہ پینے کے پانی کی سہولت دستیاب ہے حتیٰ کہ کنٹینروں میں لگے ائر کنڈیشنڈ بھی خراب ہونے کے باعث لوگ جاگ کر راتیں گزارتے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ وہاں موجود مزید پاکستانیوں کی جلد واپسی کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog