لیبیا: مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 9 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Published on October 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

1
روم:(یو این پی) لیبیا کے سمندری علاقے میں مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 9 افراد ہلاک جبکہ بچوں سمیت 10 لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق بحیرہ روم میں رَبڑ کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں بچنے والوں کو ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کے اہلکاروں نے بچایا۔ لاپتہ ہونے والوں میں 4 بچوں سمیت 10 افراد شامل ہیں۔ ایم ایس ایف کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے واقعے میں ڈوبنے والے 120 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم خدشہ ہے کہ مزید کئی افراد لاپتہ ہے۔ بعد ازاں ایک اور کشتی سے 9 افراد کی لاشیں ملی، تاہم ان کی موت کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی۔ ریسکیو آپریشن میں اہلکاروں کی مدد کرنے والے اطالوی کوسٹ گارڈ کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے روز مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد مہاجرین کی جانیں بچائی گئیں، جن کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں بھی لیبیا کے ساحل سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے والی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے سے 500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بین الاقوامی تنظیم برائے نقل مکانی کا کہنا تھا کہ اس سال کے آغاز سے 15 اپریل تک 352 تارکین وطن پانی کی نذرہو چکے ہیں۔ گزشتہ سال لیبیا کے جزیرے کے پاس امدادی کشتی ایک مچھیروں کی کشتی سے ٹکرا گئی تھی، جس سے اس کشتی میں موجود 800 تارکین وطن ڈوب گئے تھے، جو بحیرہ روم میں پیش آنے والے بڑے واقعات میں سے ایک ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy