سلمان خان مجھ سے بھی بڑا سٹار ہے :عامر خان

Published on December 6, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

\"11\"

ممبئی … بالی وڈ کے سپر سٹار اور مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ساتھی اداکار سے جلن محسوس نہیں کرتے بلکہ ان کا اچھا کام دیکھ کر خوش ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ مانتے ہیں سلمان خان ان سے بھی بڑا سٹار ہے۔ فلم ”دھوم 3“ کی تشہیری مہم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا سلمان خان اور شاہ رخ خان سے کوئی مقابلہ نہیں، ان کی فطرت میں یہ بات شامل نہیں کہ وہ کسی بھی ساتھی اداکار کے ساتھ اپنا موازنہ کریں اور یہ سوچیں کہ وہ بھی اس جیسا کام کریں، انہیں دوسروں کا اچھا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، وہ ”منا بھائی ایم بی بی ایس“ اور ”لگے رہو منا بھائی“ میں سنجے دت جبکہ ”برفی“ میں رنبیر کپور کے کام کو دیھ کر بہت خوش ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں، ان کی فلم ”دبنگ“ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس نے اپنے آپ کو پاور ہاو¿س میں ڈھال لیا ہے اسے کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں، اس کے بیلٹ ہلانے اور چشمہ ٹھیک کرنے کے انداز میں بھی جادو ہے۔ سلمان بلا جھجھک عوام کے سامنے اپنے کسرتی بدن کی نمائش اور رقص کرسکتا ہے جبکہ وہ ایسا نہیں کرسکتے۔

 

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog