پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا
Published on October 24, 2016 by admin ·(TOTAL VIEWS 515) No Comments
لاہور( یو این پی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج ( پیر ) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ پنجا ب اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں آج محکمہ داخلہ سے متعلق سوالات شامل ہیں ۔ پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر دئیے گئے اعدادوشمار کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل137میں سے صرف 30اراکین کی طرف سے 20اکتوبر تک گوشوارے جمع کرائے گئے ہیں۔اپوزیشن کے ذرائع کے مطابق پانامہ لیکس کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہیگا۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 72
Related
WordPress Themes