وزیراعظم بھارت اور اسرائیل سے مدد مانگ رہے ہیں : عمران خان

Published on October 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

1
اسلام آباد(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہناہے کہ جب بھی نواز شریف پر کوئی دباو پڑتاہے کنٹرول لائن پر ماحول گرم ہو جاتا ہے۔ وزیراعظم خود کو اور اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے بھارت و اسرائیلی لابی سے اپیلیں کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کپتان نے اپنی توپوں کا رخ وزیراعظم کی جانب ہی رکھا۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ دو نومبر کو اسلام آبادمیں دس لاکھ لوگ اکٹھے ہوں گے۔ حکمران سات ماہ سے بھاگ رہے ہیں لیکن اب انہیں بھاگنے نہیں دیں گے۔ عمران خان نے الزام لگایا کہ وزیراعظم خود کو بچانے کےلئے بھارت اور اسرائیل سے مدد مانگ رہے ہیں۔نوازشریف کےخلاف تحریک شروع ہو تو کنٹرول لائن پر گڑبڑ ہو جاتی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین پیپلزپارٹی پربھی برس پڑے اور کہا کہ جب تک وہ لانگ مارچ کرے گی تب تک معاملہ آر پار ہو چکا ہوگا۔عمران خان نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات پر کہا کہ جھوٹ بول کے موٹو گینگ کی شکلیں بدلنا شروع ہوگئی ہیں۔ عوام شوکت خانم کو اکیس سال سے پیسہ دے رہی ہے‘ خدا کےلئے اسے تو بدنام نہ کرو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy