پاکستانی اداکارہ نیئر سلطانہ کی 24ویں برسی27اکتوبرکو منائی جائے گی

Published on October 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 636)      No Comments

nayar
جہانیاں(یو این پی )پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نیئر سلطانہ کی 24ویں برسی27 اکتوبر بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔اس سلسلے میں فلم حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مرحومہ کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔بالی وڈ کے سنہری دور کی قابل ذکر اداکارہ فلم انڈسٹری پر برسوں راج کرنے و الی بیسویں صدی کی معروف ہیروئن نیئر سلطانہ 1937ء میں علی گڑھ میں پیدا ہوئیں۔ان کا اصلی نام طیبہ بانو تھا۔ انہوں نے معاون اداکارہ کے طور پر اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا لیکن بہت جلدوہ پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اوّل کی ہیروئن شمار ہونے لگیں ان کی بطور ہیروئن پہلی فلم ’’ قاتل ‘‘ تھی جو کہ 1955ء میں ریلیز ہوئی۔اسی برس آنے والی ہمایوں مرزا کی فلم’’انتخاب ‘‘نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا1981ء میں اپنے شورہ درپن کے انتقال کے بعد انہوں نے فلمیں سائن کرنی کم کردیں۔ ان کی آخری فلم ’’ تین یکے تین چھکے ‘‘ تھی جو وہ1991میں ریلیز ہوئی۔وہ27اکتوبر1992ء کو کینسر کے موذی مرض کا شکار ہو کر چل بسیں ، انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes