شہباز شریف کا ثناء اللہ زہری کو فون، سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت

Published on October 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

4
لاہور(یو این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کو ٹیلی فون کیا اور کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا بلوچستان حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy