کوانٹن(یو این پی)ملائیشیا کے شہر کوانٹن میں جاری ایشین چیمپئنز ٹرافی کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کی امید پیدا کر لی ہے۔ گرین شرٹس نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا۔ محمد عرفان نے پانچویں منٹ میں گول کرکے برتری دلائی جسے جاپان کی جانب سے تناکا نے گول کرکے برابر کر دیا۔ سنسنی خیز میچ ہاف ٹائم پر دو، دو گول سے برابر تھا۔ تاہم اس کے بعد پاکستان نے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے جاپان کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ پنالٹی کارنر سپیشلسٹ علیم بلال نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول بنائے۔ گرین شرٹس اپنا آخری میچ ستائیس اکتوبر کو چین کے خلاف کھیلیں گے۔