ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر جھنگ ڈاکٹر طارق سعید انتقال کر گئے۔

Published on October 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 703)      No Comments

tariq
جھنگ(یواین پی)چند روز قبل ایک حادثے میں زخمی ہونے والے ڈاکٹر طارق سعیدانتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طارق سعید چند روز قبل ایک حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔ جنہیں فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیاتھا ۔الائیڈ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں چند گھنٹے رکھنے کے بعد ڈاکٹرز نے شفاء ہسپتال اسلام آباد ریفر کر دیا۔ شفاء ہسپتال شفٹ ہونے کے بعد انہیں انتہائی نگیداشت کے وارڈ میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا۔ جہاں چند روز وہ وینٹیلیٹر پر ہی رہے۔ جس دوران ہزاروں چاہنے والوں نے شفا ہسپتال پہنچ کر انکی خیرت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔ سوشل میڈیا پر شہریوں کی بڑی تعداد خاص طور پر ضلع جھنگ سے تعلق رکھنے والے اوردنیا کے مختلف کونوں میں بسنے والے افراد نے انکی صحت کے لئے دعا کی۔ آج 26اکتوبر دوپہر ایک بجے کے قریبا انکا انتقال ہو گیا۔ جس کی خبر سوشل میڈیا پر وارل ہو گئی۔ لاکھوں چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ان سے محبت کا اظہار کیا اور انکی مغفرت کی دعا کی۔ شہر وں نے ضلعی حکومت سے ضلع میں ایک روزہ سوگ کے اعلان کی بھی اپیل کی۔
یار دہے کہ ایک روز قبل ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے بھی شفاء ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹر طارق سعید کے اہل خانہ سے ملاقات کی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy