تھرپارکر میں مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

Published on October 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 584)      No Comments

7
پانچ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 121 ہوگئی ہے
اسلام آباد (یو این پی) تھرپارکر میں مزید 5 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس سے ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 121 ہوگئی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے علاقے تھر پارکر میں ڈینگی پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا اور اسلام کوٹ میں مزید 5 افراد کو ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں گاو ں واو ڑو کا ایک بچہ چھگن، مونھتار کی زبیدہ، لبو کی خاتون حسنہ، ساجوانی کا بھادرو ، جیئندو درس کا نریش شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق پانچ افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 121 ہوگئی ہے ۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی ہے کہ تھرپارکر میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے ڈینگی پر قابو پایا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy