جھنگ،مسلح افراد نے زمیندار کولاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم کر دیا

Published on October 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

%d8%ac%da%be%d9%86%da%af
جھنگ(یواین پی)مسلح افراد نے زمیندار کولاکھوں روپے مالیت کے سامان اور نقدی سے محروم کر دیا،ڈکیتی رات گئے جماعت اسلامی کے رہنماء حاجی خلیل صادق کے گھر ہوئی،پولیس نے ابتدائی رپورٹ پر درخواست دائر کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پانچ مسلح افراد آدھی رات جھنگ کے نواحی گاؤں چک کوڑیانہ جنوبی نزد صوفیْ موڑ کے رہائشی اور جماعت اسلامی کے رہنما ء حاجی خلیل صادق کے گھر گھس گئے اور گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا لیا ۔خلیل صادق کے مطابق تمام افراد نے نقاب پہن رکھے تھے اور ایک شخص کے ہاتھ میں کلاشنکوف جبکہ باقی چار کے پاس پسٹل تھے ۔انہوں نے بتایا کہ مسلح افراد کی تعداد پانچ تھی جن میں سے دو گھر کی چھت پر ریکی کرتے رہے جبکہ باقی تین نے گھر میں گھس کر تمام اہل خانہ کو علیحدہ علیحدہ رسی سے باندھ دیا اور ہر ایک کمرے کی تلاشی لی۔ڈکیتی کے دوران انہوں نے قیمتی سامان زیورات ساڑھے سترہ تولے سونا اور ستر ہزار کے قریب کی نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔حاجی خلیل صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ا بتدائی رپورٹ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ فنگر پرنٹس بھی سکین کر کے فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھیجے جا چکے ہیں جن کی رپورٹ بھی بہت جلد سامنے آ جائے گی تا ہم انہوں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ذمہ داران کو جلد از جلد گرفتار کر کے چوری شدہ سامان کی برآمدگی اور انکو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog