انڈیا کی سرحد پر بلااشتعال گولہ باری سے تین پاکستانی شہید‘ 13 زخمی

Published on October 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

3
اسلام آباد (یو این پی)بزدل دشمن سرحد پر چھیڑچھاڑ سے باز نہ آیا۔ لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کو معمول بنا لیا۔ کوٹلی میں بھارتی گولہ باری سے دو خواتین سمیت تین افراد زخمی جبکہ دو شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج نے آج شام کو جندروٹ اور نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج کے بھرپور جواب سے بھارتی افواج کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔دوسری جانب شکرگڑھ ورکنگ باو¿نڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے خاتون شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہو گئے۔ شکرگڑھ ورکنگ باو¿نڈری پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ‘ گولہ باری اور شیلنگ سے درجنوں دیہات متاثر ہوئے۔ متاثرہونے والے علاقوں میں اتیال سیکٹر، کرول، بڑابائی، چک بیکا، چک امرو سمیت دیگر شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اموات اور زخمیوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کو شکرگڑھ تحصیل ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر تحصیل ہسپتال شکرگڑھ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes