پاکستان سمیت دنیا بھر میں فالج سے بچاؤ کا عالمی دن29اکتوبرمنایا جائے گا

Published on October 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,248)      No Comments

para
جہانیاں (یو این پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں فالج سے بچاؤ کا عالمی دن کل 29اکتوبر کومنایا جائیگا ۔فالج سے روزانہ 400افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔پاکستان میں روزانہ ایک ہزارلوگ فالج کا شکار ہوتے ہیں جس سے روزانہ 400افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ پاکستان میں عورتوں کو فالج ہونے کا خدشہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ ہمارے ملک میں خواتین میں فالج کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ 18سالوں میں یہ شرح 28فیصد سے بڑھ کر 45فیصد ہوگئی ہے۔ پاکستان میں فالج کی بڑی وجوہات میں ہائی بلڈ پریشر، مرغن خوراک، سگریٹ نوشی اور تمباکو سے تیارکردہ مواد خصوصاً گٹکا شامل ہے۔ نمک، سگریٹ نوشی اور جامد طرز زندگی کو ترک کر کے ورزش کی عادت اپناکر فالج سے بچا جا سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme