جھنگ( یواین پی) میڈ یا کوارڈ نیئٹر ریسکیو 1122محمد زبیر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں زخمی زیر علاج ڈسٹر ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید جو کہ دو روز قبل انتقال کر گئے تھے ان کی رسم قل خوانی کل ریسکیو مین اسٹیشن جھنگ میں ادا کی گئی جس میں ضلع بھر کے تمام ریسکیورز ، سماجی و تنظمیوں کے نمائندوں ، صحافیوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی رسم قل خوانی ڈاکٹر طارق سعید کے ایصال ثواب کے لئے قرآنی خوانی کی گئی آخر میں ان کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی ، انہوں نے بتایاکہ اتوار کے روز ڈاکٹر صاحب کے آبائی گھر میں ان کی رسم قل خوانی دوپہر 2بجے ادا کی جائے گئی ۔