کراچی(یواین پی) کراچی میں اتوار کی شام مجلس پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ پولیس حملہ آوروں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام ہے،ملزموں کی تلاش کے لی¿ے چھاپے مارے جارہے ہیں۔دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، پکڑے گئے ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کے مطابق ناظم آباد میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزموں اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر موسی کالونی، خاموش کالونی اور مجاہد کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔