سری نگر… مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان بھارتی مظالم کا شکار ہوکر جام شہادت نوش کرگیا جس کے بعد آٹھ جولائی کے بعد اٹھنے والی تشدد کی تازہ لہر میں شہادتوں کی تعداد ایک سو دس ہوگئی ہے۔مقبوضہ وادی میں آج ایک سو چودھویں روز بھی کرفیو برقرار ہے جس کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں نے نوجوان کو شہید کردیا جس کے بعد برہان وانی کی شہادت کے بعد سے جاری مظالم میں شہادتوں کی تعداد ایک سو دس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کو رہا کردیا گیا ہے جو آج اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کریں گے۔ بازو میں انفیکشن کے باعث زیر علاج یاسین ملک کو جمعرات کو اسپتال سے جیل منتقل کیا گیا تھا۔